Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / اسامہ بن لادن کے سابق محافظ کا انتقال

اسامہ بن لادن کے سابق محافظ کا انتقال

صنعاء ۔ 28 ڈسمبر (سیاسست ڈاٹ کام) یمن کے طبی ذرائع کے مطابق اْسامہ بن لادن کے سابق محافظ ناصر البحری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ اْن کے مطابق ناصر البحری جو کہ یمنی شہری تھے، اْن کا ہفتے کے روز جنوبی شہر مقالہ کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوا۔ خیال ہے کہ اْن کی عمر 40 سال کے لگ بھگ تھی۔ بحری جنھیں ابو جندل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، القاعدہ کے مرحوم رہنما کی افغانستان میں سکونت کے دوران اْن کے ڈرائیور بھی تھے۔ بحری کو 2008 میں گوانتانامو حراستی مرکز سے رہائی دی گئی اور وہ یمن واپس آگئے تھے۔ 1990کی دہائی میں وہ اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے بوسنیا، صومالیہ اور افغانستان میں کئے گئے حملوں میں ملوث تھے لیکن بعد میں انھوں نے القاعدہ سے علیحدگی اختیار کرلی۔ 2010 میں بی بی سی کے پروگرام نیوز نائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بحری نے خبردار کیا تھا کہ اْن کے آبائی ملک یمن میں لوگوں کو شدت پسندی کے لیے ورغلایا جارہا تھا۔ یاد رہے اْسامہ بن لادن کو مئی 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی خصوصی افواج نے ایک چھاپے کے دوران ہلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT