Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / اسامہ پر سابق آئی ایس آئی سربراہ کا بیان غیردرست: امریکہ

اسامہ پر سابق آئی ایس آئی سربراہ کا بیان غیردرست: امریکہ

واشنگٹن ، 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ سابق آئی ایس آئی سربراہ کا یہ بیان غیردرست ہے کہ پاکستان کی جاسوس ایجنسی نے اسامہ بن لادن کو ’’عین ممکن ہے پناہ دی تھی‘‘۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جین ساکی نے زور دیا کہ یہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں کہ حکومت پاکستان مقتول القاعدہ سربراہ کے اتہ پتہ کے تعلق سے جانتی تھی۔ ساکی نے کل ا

واشنگٹن ، 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ سابق آئی ایس آئی سربراہ کا یہ بیان غیردرست ہے کہ پاکستان کی جاسوس ایجنسی نے اسامہ بن لادن کو ’’عین ممکن ہے پناہ دی تھی‘‘۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جین ساکی نے زور دیا کہ یہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں کہ حکومت پاکستان مقتول القاعدہ سربراہ کے اتہ پتہ کے تعلق سے جانتی تھی۔ ساکی نے کل اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ’’جیسا کہ ہم ماضی میں بیان کرچکے ہیں، اور صدر (براک اوباما) اور سکریٹری (ہلاری) کلنٹن نے اُس وقت بیان کیا تھا، ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ حکومت پاکستان اسامہ کے مقام کی بابت جانکاری رکھتی تھی۔ یہی ہمارا ایقان ہے‘‘۔ جب یہ پوچھا گیا کہ جو کچھ سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی نے ’الجزیرہ ‘ کو انٹرویو میں کہا وہ بالکلیہ غلط ہے، ساکی نے کہا، ’’درست‘‘۔

TOPPOPULARRECENT