Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / اسامہ کے داماد ابو غیث کو عمر قید

اسامہ کے داماد ابو غیث کو عمر قید

نیویارک 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) متوفی القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان ابو غیث کو آج عمرقید کی سزا سنائی گئی ۔ ان پر امریکی شہریوں کو ہلاک کرنے اور دہشت گردوں کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام تھا ۔ کہا گیا ہے کہ 48 سالہ ابو غیث القاعدہ کے سابق ترجمان بھی رہ چکے تھے جس وقت 11 ستمبر کے حملے ہوئے تھے ۔ انہیں گذشتہ سال فبروری میں گر

نیویارک 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) متوفی القاعدہ لیڈر اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان ابو غیث کو آج عمرقید کی سزا سنائی گئی ۔ ان پر امریکی شہریوں کو ہلاک کرنے اور دہشت گردوں کو مادی مدد فراہم کرنے کا الزام تھا ۔ کہا گیا ہے کہ 48 سالہ ابو غیث القاعدہ کے سابق ترجمان بھی رہ چکے تھے جس وقت 11 ستمبر کے حملے ہوئے تھے ۔ انہیں گذشتہ سال فبروری میں گرفتار کیا گیا تھا اور جاریہ سال تین ہفتوں کے مقدمہ کی سماعت میں انہیں خاطی قرار دیا گیا تھا ۔ 2001 کے حملوں کے بعد سے وہ امریکہ کی سرزمین پر مقدمہ کا سامنا کرنے والے پہلے اعلی القاعدہ لیڈر ہیں۔ انہیں مین ہیٹن فیڈرل کورٹ میں امریکی ڈسٹرکٹ جج لیوس کپلان نے سزا سنائی ۔ عمر قید کی سزا کے علاوہ ابو غیث کو عمر قید کی سزا سنانے کے علاوہ ان کے تمام بیرونی اور گھریلو اثاثہ جات کو بھی ضبط کرلینے کے احکام جاری کئے گئے جو وہ امریکہ اور اس کے شہریوں کے خلاف استعمال کیا کرتے تھے ۔ 2002 میں ابو غیث افغانستان سے ایران چلے گئے تھے جہاں انہیں بعد میں دوسرے القاعدہ لیڈرس کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ امریکہ کے اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کہا کہ انصاف ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سزا کے بعد اب ابو غیث جیل کے باہر نہیں نکل سکیں گے ۔ انہیں سزا میں معافی نہیں ملے گی ۔

TOPPOPULARRECENT