Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / اسانج کی گرفتاری سے گریز کی تازہ کوشش ناکام

اسانج کی گرفتاری سے گریز کی تازہ کوشش ناکام

لندن ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جولین اسانج کو ایک زبردست دھکہ لگا جبکہ برطانیہ کی ایک عدالت نے دوسری بار فیصلہ سنایا کہ برطانیہ گرفتاری وارنٹ وکی لیکس کے بانی کے خلاف ہنوز کارآمد ہے۔ یہ دوسری بار ہے جبکہ ان کی گرفتاری سے گریز کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ ان پر واضح ہوگیا ہیکہ کسی بھی وقت ان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے اور ان پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔ 2012ء سے وہ اپنی گرفتاری سے بچتے رہے تھے۔ سینئر ضلع جج ایما آربتہوٹ نے آج بوفورس مقدمہ کے سلسلہ میں اپنا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسانج کی قانونی ٹیم نے جو دلائل پیش کئے ہیں، وہ نقابل قبول ہیں اور انہیں ضمانت پر رہائی کی شرائط کی عدم تکمیل کے الزام میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسانج کو اپنی اتنے سال کی آزادی کیلئے سوالوں کے مناسب دینے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدعی علیہ ضمانت پر رہا تھا اور پورے ملک کا سفر کررہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT