Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / استادنے شاگرد کو گولڈ میڈل دے دیا

استادنے شاگرد کو گولڈ میڈل دے دیا

ناگپور۔9جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) استاد اور شاگرد کے درمیان صحتمند تعلقات اور شفقت کی مثال پیش کرتے ہوئے مہاراشٹرا کیسری اسٹیٹ ریسلنگ چمپئن شپ کے 59ویں مقابلوں میں ایک ریسلنگ کوچ نے اپنا گولڈ میڈل اپنے جونیئر شاگرد کو دیدیا ۔ 57 کیلو زمرہ  ( ڈرٹ ٹرف) چمپئن شپ کے کل رات یہاں منعقدہ مقابلہ میں لاتور کے ریسلر شروپوار نے اپنے شاگرد شولاپور کے جیوتی با ارکالے کوگولڈ میڈل اور ٹائیٹل دیدیا ۔ فائنل مقابلہ میں پوار نے ارکالے کی کامیابی کو یقینی بناتے ہوئے ہزاروں شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ۔ پوار اور ارکالے دونوں نے پونے میں پریکٹس کی تھی ۔ سیمی فائنلس میں شردپوار نے 5-0سے دفاعی چمپئن ساگر مارکڈا کے چاروں چت کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا تھا ۔برونز میڈل کے مقابلہ میں مارکڈ نے کولھا پور کے سنتوش ہیرگدکو 11-0 سے ہرا دیا ۔ 65کلو کے زمرہ میں شولاپور کے وسنت نے سرودھے نے لاتور کے وسنت بھوسلے کو ہراکرگولڈ میڈل حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT