Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / استاد امجد علی خان کی مدد کی پیشکش

استاد امجد علی خان کی مدد کی پیشکش

نئی دہلی ، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ہائی کمیشن نے آج کہا کہ وہ سرود نواز استاد امجد علی خان سے بات کرے گا، جبکہ ایک روز قبل اُن کی ویزا درخواست مسترد کردی گئی تھی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ موسیقار کو ویزا سے انکار پر ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ ہم انفرادی معاملوں کی تفصیل پر تبصرہ نہیں کرتے ہیں، لیکن اتنی تصدیق ضرور کرسکتے ہیں کہ ہم استاد امجد علی خان سے بات کرنا چاہیں گے تاکہ انھیں بتا سکیں کہ برطانیہ میں وہ جو کچھ کرنے کے خواہشمند ہیں ، اُس کیلئے درست نوعیت کے ویزا کیلئے درخواست کس طرح دینا چاہئے۔ 70 سالہ فنکار جن کا آئندہ ماہ رائل فیسٹیول ہال میں پرفارمنس طے کیا گیا ہے، انھوں نے کہا تھا کہ انھیں اپنی ویزا درخواست کو مسترد کرنے پر صدمہ ہوا اور ناگوار لگا ہے۔

TOPPOPULARRECENT