Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / استاد امجد علی خان کی ویزا درخواست مسترد

استاد امجد علی خان کی ویزا درخواست مسترد

نئی دہلی ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سرود نواز استاد امجد علی خان کا ویزا درخواست آج برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے مسترد کردی گئی۔ 70 سالہ فنکار رائل فیسٹیول ہال میں آئندہ ماہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس اطلاع سے صدمہ پہنچا ہے۔ مسترد کئے جانے کی وجوہات دریافت کرنے پر برطانیہ کے ہائی کمیشن کے ترجمان نے صرف اتنا کہا کہ سفارتخانہ انفرادی معاملات پر ردعمل ظاہر نہیں کیا کرتا۔

TOPPOPULARRECENT