Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / استاد غلام علی کی کولکتہ آمد

استاد غلام علی کی کولکتہ آمد

کولکتہ ۔11 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی غزل گلوکار استاد غلام علی آج کولکتہ پہنچے۔ مغربی بنگال کے محکمہ اقلیتی بہبود نے 12 جنوری کو 5 بجے شام نیتاجی انڈور اسٹیڈیم میں ملن اُتسو کا اہتمام کیا ہے ۔ شہنشاہ غزل غلام علی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ اُن کے فرزند عامر علی بھی ہمراہ ہیں ۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی پروگرام میں شریک ہوں گی ۔ گزشتہ سال اکتوبر میں شیوسینا کے احتجاج کی وجہ سے ممبئی میں ان کا پروگرام منسوخ کردیاگیا تھا جس کے بعد ممتا بنرجی نے غلام علی کو کولکتہ میں پروگرام پیش کرنے کیلئے مدعو کیا ، صدرنشین مینارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فینانس کارپوریشن اور ترنمول کانگریس ایم پی سلطان احمد نے اس پروگرام کے انعقاد پر مسرت کااظہار کیاہے۔

TOPPOPULARRECENT