Saturday , June 23 2018
Home / عرب دنیا / استاد کے تھپڑ سے 9سالہ طالب علم جاں بحق

استاد کے تھپڑ سے 9سالہ طالب علم جاں بحق

کویت سٹی،15فروری (سیاست ڈاٹ کام) کویت کے ایک اسکول میں استاد کے تھپڑ سے 9 سالہ جاں بحق ہوگیا ۔عرب میڈیا کے مطابق کویت کے المنٹری اسکول میں زیر تعلیم 9 سالہ عیسیٰ طمہر البلوشی نامی طالب علم کو مصر سے تعلق رکھنے والے استاد نے تھپڑ رسید کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ بچہ دل کا مریض تھا اور کچھ دن پہلے ہی قلب کی سرجری کراکے دوبارہ اسکول آنے لگا تھا۔ کویتی وزیرتعلیم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے استاد کو تحقیقات تک نوکری سے معطل کردیا ہے جبکہ حکام نے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے استاد اور اسکول انتظامیہ سمیت دیگر افراد کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔دوسری جانب اسکول کے قائم مقام پرنسپل کا کہنا ہے کہ استاد نے بچے کو تھپڑ نہیں مارا بلکہ کندھوں سے پکڑ کے پیچھے دھکیلا اور صرف سینے پر ہاتھ رکھا ۔

TOPPOPULARRECENT