Thursday , February 22 2018
Home / دنیا / استعفیٰ زیرالتواء : وزیراعظم لبنان

استعفیٰ زیرالتواء : وزیراعظم لبنان

بیروت ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم لبنان سعد حریری نے آج کہا کہ انہوں نے اپنا اچانک استعفیٰ معطل کردیا ہے اور یہ اس وقت تک زیرالتواء رہے گا جب تک کہ ملک کو دہلا دینے والے سیاسی بحران کا کوئی حل نکل آئے۔ اپنے حامیوں کے پرہجوم اجتماعات سے بیروت میں اپنی قیامگاہ کے روبرو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عہد کیا کہ وہ اپنے وطن لبنان میں مستقل طور پر قیام کریں گے اور اس کے استحکام کا تحفظ کریں گے۔ خطاب کیلئے ان کی آمد پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ 4 نومبرکو سعودی عرب سے حریری کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد لبنان انتشار کا شکار ہوگیا تھا۔ بیروت میں اپنی آمد کے چند ہی گھنٹے بعد وزیراعظم لبنان سعد حریری نے صدر لبنان مائیکل عون سے ملاقات کی جنہوں نے وزیراعظم کے عہدہ سے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ جب تک وہ وطن واپس نہ آئے اس پر غور نہیں کیا جاسکتا۔ سعد حریری نے بعدازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر کی درخواست قبول کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT