Tuesday , December 11 2018

استعفیٰ نہیں دینا چاہتا تھا، مجھ پر دباؤ ڈالا گیا: مکھایا نتینی

ہرارے ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر مکھایا نتینی نے کہا ہے کہ ان کا زمبابوے کے باؤلنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور الزام لگایا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے دباؤ ڈالا۔زمبابوے بورڈ نے مکھایا نتینی کو باؤلنگ کوچ مقر کرتے ہوئے ان سے دو برس کیلئے جنوری 2016 میں معاہدہ کیا تھا جس کی مدت تقریباً ختم ہو چکی تھی اور سابق فاسٹ باؤلر کے مطابق بورڈ کا معاہدے میں توسیع کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن ان انہوں نے زمبابوین بورڈ پر الزامات عائد کر دیے ہیں۔زمبابوین باؤلنگ کوچ مکھایا نتینی نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ سچ ہے کہ وہ مستعفی نہیں ہونا چاہتے تھے لیکن زمبابوین بورڈ نے ان پر عہدہ چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا جس کی وجہ سے مجبوراً انہوں نے استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہا ایم ڈی کی جانب سے پیغام ملا کہ کھلاڑی ان کے کوچنگ کے طریقہ کار سے خوش نہیں ہیں، اس لیے وہ آئندہ ٹور کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ابھی تک زمبابوین کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT