Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / استعفیٰ کا کوئی ارادہ نہیں : راکیش ماریہ

استعفیٰ کا کوئی ارادہ نہیں : راکیش ماریہ

ممبئی 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس کمشنر کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے ایک دن بعد سینئر آئی پی ایس آفیسر راکیش ماریہ نے آج کہاکہ وہ استعفیٰ دینے کے ارادہ نہیں رکھتے۔ ماریہ نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’استعفیٰ کے ارادہ سے متعلق اطلاعات درست نہیں ہیں۔ ماریہ کو کمشنر پولیس کے عہدہ سے اچانک ہٹاتے ہوئے ڈی جی پی کے عہدہ پر ترقی دیئے جانے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ مستعفی ہوجائیں گے کیوں کہ حکومت کے اس فیصلہ پر وہ ناراض ہیں۔ ماریہ نے جو سنسنی خیز سینا ورہ قتل کیس کی تحقیقات کی قیادت کررہے تھے اس عمل کے دوران وہ ملزمین سے پوچھ گچھ بھی کرچکے ہیں۔ اُنھیں اچانک کمشنر پولیس کے عہدہ سے ہٹاتے ہوئے احمد جاوید کو ممبئی کے نئے کمشنر پولیس کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔ ماریہ ترقی کے ساتھ ڈی جی پی ہوم گارڈز مقرر کئے گئے ہیں۔ مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے پیر کی شب دورہ جاپان پر روانگی سے قبل ان دونوں فیصلوں کو منظوری دی تھی۔ لیکن اچانک اقدام نے مہاراشٹرا کے سیاسی و دفتری ہر حلقوں میں حیرت و سنسنی پیدا کردی تھی جس کے بعد ریاستی حکومت نے شام میں وضاحت کی تھی کہ راکیش ماریہ بدستور سینا بورہ قتل کیس کی قیادت کرتے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT