Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / استعفے ‘ تلگودیشم کیلئے نئی بات نہیں ‘ چندرا بابو نائیڈو کا رد عمل

استعفے ‘ تلگودیشم کیلئے نئی بات نہیں ‘ چندرا بابو نائیڈو کا رد عمل

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سربراہ تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو نے ریونت ریڈی کے استعفیٰ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ انہوں نے اپنے مستقبل کیلئے فیصلہ کیا ہے ۔ استعفے تلگو دیشم کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے 2 نومبر کو این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں پارٹی کا توسیعی اجلاس طلب کرکے پارٹی کو بحران سے نکالنے مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریونت ریڈی کی جانب سے استعفیٰ سونپ کر واپس لوٹ جانے کے بعد چندرا بابو نائیڈو نے تین گھنٹوں تک تلنگانہ تلگو دیشم قائدین کے ساتھ اجلاس طلب کیا ۔ تلنگانہ میں پارٹی کو نقصان سے بچانے اور مزید قائدین کو پارٹی چھوڑنے سے روکنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ نائیڈو نے پارٹی قائدین کو فوری ریونت ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کا مشورہ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT