Thursday , April 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / استفادہ کنندگان ، دفاتر کے چکر کاٹنے مجبور

استفادہ کنندگان ، دفاتر کے چکر کاٹنے مجبور

قائدین، سیاسی فائدے اٹھانے میں مصروف ، اظہار ہمدردی کا نرالا انداز

نظام آباد:8؍ اپریل (محمد جاوید علی)کلیانہ لکشمی شادی مبارک اسکیم کے استفادہ کنندگان کو روپیوں کی عدم ادائیگی سے تشویش کا اظہار کررہے ہیں گذشتہ تین ماہ سے ضلع نظام آباد میں شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی اسکیم کے چیکوں کی ادائیگی نہیں ہورہی ہے محکمہ فینانس کی جانب سے فریزنگ آئند کرنے کی وجہ سے چیکوں کی ادائیگی نہیں ہورہی ہے شادی مبارک اسکیم کے درخواست گذاری کے بعد عہدیدار تحقیقات کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کے باوجود بھی چیکوں کی عدم ادائیگی پر نئے جوڑے اسکیم کے روپیوں کے منتظر ہے خاص طور سے منڈل سطح پر استفادہ کنندگان روپیوں کے منتظر ہے ۔ ریاستی حکومت لڑکیوں کی شادی کیلئے ابتداء میں 50 ہزار روپئے اور گذشتہ سال 75 ہزار روپئے کی رقم منظور کررہی تھی اور اب اس سال کے اپریل سے 1,00,116 روپئے رقم میں اضافہ کیا گیا ۔ ضلع نظام آباد میں کلیانہ لکشمی کے تحت 1883 افراد نے جنوری سے مارچ تک درخواست گذاری کی ہے ان میں 1406 دیہی سطح سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ریونیو کے عہدیداروں نے اپنی تحقیق کو بھی مکمل کرتے ہوئے آن لائن میں اندراج بھی کردیا ہے لیکن محکمہ فینانس فریزنگ کی وجہ سے ابھی تک کوئی منظوری نہیں ہوئی ہے اس کے علاوہ 469 درخواستیں کلیانہ لکشمی کی زیر تحقیق ہے ۔ شادی مبارک کے تحت اب تک 3ماہ کے عرصہ میں 965 درخواستیں وصول ہوئی ہے ان میں814 درخواستوں کی تحقیق کرتے ہوئے آن لائن بھی کی گئی ہے اور انہیں ادائیگی کیلئے حکومت سے سفارش کی گئی ہے مزید 251 درخواستیں زیر تحقیق ہے اور ماہ اپریل کے آخر تک اس کی تکمیل کرنے کے امکان ہے ضلع میں گذشتہ سال بڑے پیمانے پر شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی کی درخواستوں کو منظور کیا گیا تھا اور معاشی سال کے اختتام کے موقع پر رقم کی عدم منظوری ہوئی ہے جس کی وجہ سے استفادہ کنندگان کو ابھی تک کوئی رقم ادا نہیں کی گئی ہے اس بارے میں عہدیداروں سے دریافت کرنے پر بتایا کہ شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی کے تحت رقم کی ادائیگی عنقریب کی جائے گی ۔ منڈل سطح پر استفادہ کنندگان آفس کے چکر لگارہے ہیں شہر میں کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک اسکیم سے سیاسی قائدین زبردست فائدہ اٹھارہے ہیں درخواست گذاری کے بعد آن لائن تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اس کی منظوری کے ساتھ ہی استفادہ کنندگان کے مکان پہنچ کر چیکوں کو حوالے کیا جارہا ہے اور اس کا بھر پور سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے خاص طور سے شہر نظام آبا د میں اس کا پور ا پور ا فائدہ اٹھایا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT