Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / استنبول خودکش بمباری کے 6 ملزم گرفتار

استنبول خودکش بمباری کے 6 ملزم گرفتار

استنبول ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی پولیس نے آج 6 افراد بشمول 3 غیر ملکیوں کو گزشتہ ہفتہ کے خودکش بم حملہ کے الزام میں گرفتار کرلیا جو استنبول کے قلب میں کیا گیا تھا ۔ سرکاری زیر انتظام اناطولیہ خبر رساں ادارہ کے بیان کے بموجب مشتبہ افراد کو ترکی استغاثہ کی جانب سے جراح کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا۔ غیر ملکیوں کی قومیتوں کے بارے می

استنبول ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی پولیس نے آج 6 افراد بشمول 3 غیر ملکیوں کو گزشتہ ہفتہ کے خودکش بم حملہ کے الزام میں گرفتار کرلیا جو استنبول کے قلب میں کیا گیا تھا ۔ سرکاری زیر انتظام اناطولیہ خبر رساں ادارہ کے بیان کے بموجب مشتبہ افراد کو ترکی استغاثہ کی جانب سے جراح کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا۔ غیر ملکیوں کی قومیتوں کے بارے میں فوری طور پر ممنوعہ تنظیم بائیں بازو کی انتہا پسند ترکی عسکریت پسند گروپ نے ابتداء میں ذمہ داری قبول کی تھی ۔ تاہم بعد ازاں یہ کہتے ہوئے دستبرداری اختیار کرلی تھی کہ اس کا پہلا بیان یہ غلطی تھا۔ وزیر داخلہ ترکی ایرکان اعلی نے جمعرات کے دن خودکش بم بردار کی شناخت کا تعین ہوجانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT