Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / استنبول میںدھماکہ ‘تین افراد زخمی

استنبول میںدھماکہ ‘تین افراد زخمی

اسنتبول۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) استنبول کے ایک بس اسٹاپ کے قریب ایک خطرناک بم پھٹ پڑنے سے  تین افراد زخمی ہوگئے ۔یہ بم دھماکہ مصروف ضلع میں شہر کے اس علاقہ میںہوا جہاں یورپی آبادی کا غلبہ ہے‘ تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں دواخانہ میں شریک کرلیا گیا  لیکن ان کے زخم معمولی ہیں ۔ پولیس نے پورے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے اور فضاء میں ہیلی کاپٹرس طلایہ گردی کررہے ہیں ۔ اس  دھماکہ کا ذمہ دارکون ہیں ہنوز معلوم نہیں ہوسکا ۔یہ واقعہ ترکی کے سب سے بڑے شہر میں پیش آیا جہاں جاریہ سال مسلسل کئی مہلک حملے کئے گئے تھے جن کا ذمہ دار کرد عسکریت پسندوں اور جہادیوں کو قرار دیا جاتا ہے ۔ شہر کے حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی گئی ہے کیونکہ تنظیم اسلامی تعاون چوٹی کانفرنس کے سلسلہ میں جو آئندہ ہفتہ مقرر ہے ‘ دنیا بھر کے مسلم قائدین یہاں جمع ہونیوالے ہیں ۔ بم دھماکہ کی زوردار آواز سے عوام میں دہشت پھیل گئی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT