Friday , December 15 2017
Home / دنیا / استنبول میں امریکی سفارتخانہ کا ملازم گرفتار

استنبول میں امریکی سفارتخانہ کا ملازم گرفتار

انقرہ ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترک حکام نے امریکی سفارتخانہ کے ایک ملازم کو استنبول میں گرفتار کرلیا جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہیکہ مذکورہ ملازم مبینہ طور پر ترکی میں کی گئی ایک ایسی تحریک سے وابستہ تھا جس کے روح رواں امریکہ میں رہنے والے عالم دین فتح اللہ گولن تھے۔ اسی دوران ترکی میں موجود امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ سفارتخانہ کے ملازم پر عائد کئے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ دریں اثناء خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق سفارتخانہ کے ملازم کو ترکی کا شہری بتایا گیا ہے جبکہ اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے بلکہ صرف ’’ایم ٹی‘‘ کے دو حروف کا استعمال کیا گیا ہے۔ استنبول کی ایک عدالت نے اس پر جاسوسی اور ترک حکومت کے آئین حکم کی عدم تعمیل کا مرتکب پایا۔ یاد رہیکہ گذشتہ سال ترکی میں حکومت کے خلاف ایک بغاوت کو ناکام کردیاگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT