Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / اسحق ڈار کی ساتویں بار عدالت میں حاضری

اسحق ڈار کی ساتویں بار عدالت میں حاضری

اسلام آباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیرمالیات اسحق ڈار جو سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھی قریبی رفیق تصور کئے جاتے ہیں، نے آج انسداد رشوت ستانی عدالت میں پناما پیپرس اسکام میں ان کے ملوث پائے جانے کے بعد ساتویں بار حاضری دی۔ آج کی سماعت کے دوران قومی احتسابی بیوریو (NAB) کے استغاثہ نے مذکورہ وزیر کے خلاف دو نئے گواہوں کو پیش کیا۔ پہلے گواہ عبدالرحمن گوندل جو ایک خانگی بینک کی پارلیمنٹ برانچ کے منیجر ہیں، نے اپنی گواہی قلمبند کروائی جس کے بعد مسٹر ڈار کے وکیل خواجہ حارث نے ان سے جرح کی۔ دوسرے گواہ مسعود غنی جو ایک خانگی بینک کے آپریشن منیجر ہیں، اپنا بیان کچھ دیر بعد ریکارڈ کروائیں گے۔ یاد رہیکہ قبل ازیں چہارشنبہ کو عدالت نے اس معاملہ کی سماعت کو 23 اکٹوبر تک ملتوی کردیا تھا کیونکہ مسٹر ڈار کے وکیل اچانک بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT