Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / اسد اویسی کیخلاف شکایت پر پولیس کی موقف رپورٹ عدالت میں پیش

اسد اویسی کیخلاف شکایت پر پولیس کی موقف رپورٹ عدالت میں پیش

نئی دہلی ۔ 7 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)  دہلی پولیس نے آج ایک عدالت میں صدر اے آئی ایم آئی ایم اسدالدین اویسی کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے فوجداری شکایت پر اپنی موقف رپورٹ پیش کردی ہے جبکہ اویسی پر بغاوت اور دونوں فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانے کاالزام عائد کیا گیا ہے ۔ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ منیش مارکھن کے روبرو پیش کردہ رپورٹ میں کارورل نگر پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے کہاکہ شکایت کنندہ نے اویسی کے مبینہ قابل اعتراض بیان کے ریکارڈنگ کی کاپی ( نقل ) فراہم نہیں کی اور نہ ہی کسی شخص کو بطور گواہ پیش کیا ہے جس سے مجلسی لیڈر کے متنازعہ ریمارکس کی سماعت کی تھی ۔ عدالت نے اس معاملہ کی سماعت 4 اگسٹ تک ملتوی کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT