Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / اسد قتل کیس ‘ مرتضی پہلوان اور چندرو کاکا گرفتار

اسد قتل کیس ‘ مرتضی پہلوان اور چندرو کاکا گرفتار

حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) بہادر پورہ پولیس نے روڈی شیٹر محمد مرتضی عرف مرتضی پہلوان اور اس کے ساتھی چندرو کاکا کو سید نثار حسین عرف اسد قتل کیس میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جاریہ سال 16 مارچ کو مرتضی پہلوان کی مبینہ ایما پر محمد جابر اور دیگر ساتھیوں نے سید نثار حسین کا حسن نگر میر عالم ٹینک کے قریب قتل کردیا تھا ۔ مرتضی گینگ

حیدرآباد 22 جون (سیاست نیوز) بہادر پورہ پولیس نے روڈی شیٹر محمد مرتضی عرف مرتضی پہلوان اور اس کے ساتھی چندرو کاکا کو سید نثار حسین عرف اسد قتل کیس میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جاریہ سال 16 مارچ کو مرتضی پہلوان کی مبینہ ایما پر محمد جابر اور دیگر ساتھیوں نے سید نثار حسین کا حسن نگر میر عالم ٹینک کے قریب قتل کردیا تھا ۔ مرتضی گینگ اور روڈی شیٹر حاجی گینگ کے مابین علاقہ میں غلبہ و بالا دستی کے علاوہ پرانی رقابت کے نتیجہ میں نثار کا قتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس قتل کیس میں مرتضی پہلوان اور چندرو کاکا نے مبینہ طور پر اہم رول ادا کیا اور ساتھیوں کی پشت پناہی کرکے انہیں قتل کے بعد قانون کی گرفت سے بچانے مدد کی تھی ۔ پولیس نے مرتضی پہلوان کو گرفتار کرکے اس کیس میں اہم کامیابی حاصل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT