Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / اسد کو اقتدارچھوڑنا پڑے گا امریکہ، فیصلہ عوام کریں گے، شامی صدر

اسد کو اقتدارچھوڑنا پڑے گا امریکہ، فیصلہ عوام کریں گے، شامی صدر

واشنگٹن ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہیکہ شام کے صدر کو اقتدار سے علیحدہ ہونا ہی پڑے گا، داعش کیخلاف جاری کارروائی میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوگا، ماسکو کی جانب سے شامی حکومت کی حمایت سے تنازعہ مزید طول پکڑگیا،امریکہ کا کہنا ہیکہ کریملن کو بشار الاسد کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔ داعش کیخلاف اتحادی ممالک کی کارروائیوں میں بشارالاسد کا کوئی کردار نہیں ہو گا،شام میں سیاسی مصالحت کیلئے شامی صدر کو لازمی طور پر اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑے گا ۔

TOPPOPULARRECENT