اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپ ، ایک فلسطینی ہلاک

نبلوس ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی آج اس وقت ہلاک ہوگیا جبکہ اسرائیلی افواج کی مقبوضہ مغربی کنارہ میں آج علی الصبح فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔ فلسطینی عہدیدار نے ذرائع ابلاغ اور طبی ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 22 سالہ محمد حبالی کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ انہوں نے شہر تلکرم پر شمالی مغربی کنارہ میں دھاوا کیا تھا۔ ایک طبی ذریعہ کے بموجب حبالی کے سر پر زخم آیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے بموجب وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT