Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اسرائیلی بربریت کے خلاف عادل آباد میں احتجاجی ریالی

اسرائیلی بربریت کے خلاف عادل آباد میں احتجاجی ریالی

عادل آباد۔/16جولائی (فیکس )معصوم فلسطینی مسلمانوں کے خلا ف جاری اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانان عادل آباد کی جانب سے ایک احتجاجی ریالی بروز جمعہ نکالی جائے گی جس میں شہر کے تمام مکاتب فکر کے علمائے اکرام، تنظیموں و نوجوانان شرکت کریں گے۔ اس خصوص میں آج اردو بھون عادل آباد پر کل جماعتی قائدین و علماء کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس کے دوران معصوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی ۔ تمام شرکاء نے بہ اتفاق آراء شہر میں فلسطینی بربریت کے خلاف احتجاجی ریالی منظم کرنے کا فیصلہ لیا اور اس کی تیاریوں کے ضمن میں مختلف ذمہ داریوں کی تفویض عمل میں لائی گئی۔مذکورہ احتجاجی ریالی بروز جمعہ ، بعد نماز جمعہ، بمقام جامع مسجد عادل آباد سے نکالی جائیگی جو دیوی چند چوک، گاندھی چوک، امبیڈکر چوک، نیتاجی چوک، این ٹی آر چوک، سے ہوتی ہوئی دفتر کلکٹریٹ کے روبرو احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوجائے گی۔ اجلاس میں جمعیت العلماء کے مقامی قائدین مولانا ابوبکر، مولانا ضمیر کے علاوہ مقامی علماء مولانا مفتی مصطفی مظاہری، مولانا ابوذر احمد صران ندوی، جماعت اسلامی کے ذمہ داران محمد عتیق الرحمن، محمد امجد علی، محمدسراج ، ایس آئی او کے طلباء ثاقب، عبدالہادی، ضیاء الحق ،راشد الحق کے علاوہ صدر ٹاؤن مجلس محمد فاروق احمد، ٹی آر ایس قائدین سراج قادری، محمد اطہر اللہ و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT