Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی جارحیت سے خاتون شہید

اسرائیلی جارحیت سے خاتون شہید

غزہ ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ غزہ کی پٹی کے طبی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 54 سالہ خاتون زینہ العمور شدید زخمی ہوئیں۔ انہیں غزہ کے ناصر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئیں۔

TOPPOPULARRECENT