Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / اسرائیلی جاسوس جوناتھن پولارڈ امریکی جیل سے رہا

اسرائیلی جاسوس جوناتھن پولارڈ امریکی جیل سے رہا

نیویارک۔ 21 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں 30 سال سے قید اسرائیلی جاسوس جوناتھن پولارڈ کو رہا کر دیا گیا۔ پولارڈ نے امریکی نیوی میں کام کرتے ہوئے اسرائیل کیلئے جاسوسی کی تھی۔ 61 سالہ پولارڈ امریکی بحریہ میں بطور سول اہلکار کام کرتا تھا اور اسے خفیہ معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے کے جرم میں 1987 میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ پولارڈ کو قید کے دوران ہی اسرائیلی شہریت دی گئی تھی۔ عدالتی حکم کے مطابق جوناتھن پولارڈ کو مزید 5 سال امریکہ میں گزارنے ہوں گے اور اس دوران اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے گی۔ وہ امریکی حکام کی اجازت کے بغیر اسرائیل سمیت کسی بھی ملک کا سفر نہیں کر سکے گا۔ جوناتھن پولارڈ کی گرفتاری پر امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں تناؤ رہا ہے۔ اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے پولارڈ کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT