Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / اسرائیلی جیلوں سے قیدیوں کی عدم رہائی پرفلسطینیوں کا انتباہ

اسرائیلی جیلوں سے قیدیوں کی عدم رہائی پرفلسطینیوں کا انتباہ

مشرق وسطی امن کوششوں کو درہم برہم کردینے کی دھمکی اقوام متحدہ میں تحریک کا احیاء کیا جائے گا

مشرق وسطی امن کوششوں کو درہم برہم کردینے کی دھمکی اقوام متحدہ میں تحریک کا احیاء کیا جائے گا
رملہ ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینیوں نے آج دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی رہائی کیلئے اپنے منصوبہ کو ملتوی کردیا تو وہ اقوام متحدہ میں فلسطین کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کیلئے اپنی مہم کا احیاء کریں گے۔ امریکی زیر قیادت مشرق وسطی امن کوششوں کو درہم برہم کرنے کی بھی دھمکی دی گئی ہے ، اس سے بحران میں شدت پیدا ہوگی۔ اسرائیل نے 104 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جو اس کی جیلوں میں ایک عرصہ مقید ہے۔ گزشتہ جولائی میں مذاکرات کے دوران اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کا عہد کیا ہے ۔

قیدیوں کی چوتھی اور آخری مرحلہ کی رہائی 29 مارچ کو مقرر ہے لیکن حالیہ دنوں میں اسرائیل نے اشارہ دیا ہے کہ وہ آخری مرحلہ میں رہا کئے جانے والے قیدیوں کو آزاد نہیں کیا جائے گا۔ فلسطین کے عہدیدار نبیل سات نے کہا کہ اگر اسرائیل نے قیدیوں کو رہا نہیں کیا تو فلسطین بھی اپنی آزادی کو تسلیم کرنے کیلئے مہم کا احیاء کریں گے ۔ ہم نے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں پر عمل نہ کرنے کا عہد کیا تھا اور اسرائیل نے 104 قیدیوں کی رہائی کا عہد کیا ہے ۔ چار مرحلوں میں قیدیوں کو رہا کئے جانے والا تھا۔ معاہدہ کے مطابق اگر اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کیا تو دوبارہ احتجاج شروع کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT