Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسرائیلی حملوں میں اپاہج ہونے والے

اسرائیلی حملوں میں اپاہج ہونے والے

افراد کی فلسطینی فٹبال ٹیم توجہ کا مرکز
غزہ ۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)اسرائیلی گولہ باری اور دیگر حادثات میں زخمی ہو کر اپاہج ہوجانیوالے فلسطینی افراد نے فٹبال ٹیم بنالی اور اس کا نام ’’دی ہیروز ‘‘رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق فلسطینی علاقے غزہ کے شہر دیر البلح میں اسرائیلی بمباری سے ہزاروں افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی لوگوں کی جان بچانے کیلئے ان کے بازو یاپیر کاٹنے پڑے ۔ان اپاہج افراد نے بجائے بے بسی کی تصویر بننے کے ’’دی ہیروز ‘‘کے نام سے فٹبال کلب بنا کر اپنی دلجوئی کا سامان کرلیا ہے اورروزانہ فٹبال کھیلنے اورپریکٹس کرنے کیلئے میونسپلٹی اسٹیڈیم میں جمع ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT