Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / اسرائیلی دہشت گردی نے غزہ میں شیر خوار بچی کی جان لے لی

اسرائیلی دہشت گردی نے غزہ میں شیر خوار بچی کی جان لے لی

غزہ پٹی ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام)فلسطین کے علاقہ غزہ پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے طاقت کے اندھادھند استعمال سے ہر عمر کے شہری شہید ہوئے ہیں۔ ان میں کمسن بچے بھی شامل ہیں۔ دو روز قبل غزہ کی سرحد پر مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے شہید ہونے والوں میں ایک 8 ماہ کی شیر خوار لیلی الغندور بھی شامل ہے۔ لیلی کی ماں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے مظاہرین کے سروں پر زہریلی آنسو گیاس کی بارش کی گئی جس کے نتیجہ میں شہری دو گھٹنے سے متاثر ہوگئے۔ متاثرین میں ان کی بچی بھی شامل تھی جو بعدازاں منگل کی صبح دواخانہ میں دم توڑ گئی۔

TOPPOPULARRECENT