Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف لکھنو میں احتجاج

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف لکھنو میں احتجاج

لکھنو ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین میں غزہ پٹی کے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی دہشت گردی نے لکھنو کے مسلمانوں کو بے چین کردیا ہے ۔ مسلمانوں کی اس بے چینی کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ رمضان المبارک میں مسلمان سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مسجد تقویۃ الایمان میں ایک احتجاجی مظاہرہ امام عیدگاہ مولانا خالد رشید فرنگی علی میں ہواجہاں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی اور فلسطینیوں سے ہر قسم کی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ صدر جمہوریہ ریاستی وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ، ریاستی وزیر محمد اعظم خاں کے نام عرضداشت پیش کی۔ ضلع حکام کے توسط سے وہیں احتجاجی مظاہرے سے مولانا نعیم الرحمن صدیقی، مولانا محمد مشتاق ، مولانا زین العابدین نے خطاب کیا ۔ آل انڈیا میناریٹْم فورم فار ڈیموکریسی کا ایک جلسہ ڈاکٹر عمار رضوی کی صدارت میں ہوا

جس میں اسرائیل حکومت کی مذمت کی اس میں انیس انصاری آئی اے ایس نے شرکت کی ۔ شیعہ فرقہ کے نوجوان عالم دین مولانا کلب جواد نقوی مجتہد نے عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں 17 جولائی کو 9 بجے شب بیگم حضرت محل پارک سے جی پی او پارک حصرت گنج تک علامتی احتجاجی جلوس نکالا جائے گا۔ مولانا نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ بے گناہ فلسطینیوں کے قتل پر عرب ممالک ابھی تک خاموش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT