اسرائیلی سفارتخانہ میں برسرکارسنگلا مودی کے پرائیوٹ سکریٹری

نئی دہلی۔20جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی ایف ایس آفیسر سنجیوکمار سنگلا کو وزیراعظم نریندر مودی کا پرائیوٹ سکریٹری مقرر کیا جارہا ہے ۔ وہ وکرم مصری کی جگہ لیں گے جنہیں اسپین کا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ سنگلا 1997ء بیاچ کے آفیسر ہیں اور وہ اسرائیل کے تل ابیب میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ میں متعین تھے اب وہ پی ایم او میں ڈیوٹی کیلئے ہندوستان

نئی دہلی۔20جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی ایف ایس آفیسر سنجیوکمار سنگلا کو وزیراعظم نریندر مودی کا پرائیوٹ سکریٹری مقرر کیا جارہا ہے ۔ وہ وکرم مصری کی جگہ لیں گے جنہیں اسپین کا سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔ سنگلا 1997ء بیاچ کے آفیسر ہیں اور وہ اسرائیل کے تل ابیب میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ میں متعین تھے اب وہ پی ایم او میں ڈیوٹی کیلئے ہندوستان واپس ہورہے ہیں ۔ سنگلا نے اس سے پہلے سابق معتمد خارجہ رنجن متھائی کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے ۔ کابینی تقررات کمیٹی نے سنگلا کے بحیثیت پرائیوٹ سکریٹری وزیراعظم تقرر کو منظوری دے دی ۔موجودہ پرائیوٹ سکریٹری وکرم مصری کو اسپین کا سفیر مقرر کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT