Monday , June 25 2018
Home / دنیا / اسرائیلی سکیورٹی گارڈ کو چاقو گھونپنے والا فلسطینی ہلاک

اسرائیلی سکیورٹی گارڈ کو چاقو گھونپنے والا فلسطینی ہلاک

یروشلم۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی شہری نے ایک اسرائیلی گارڈ کو ایک اسرائیلی نوآبادیات کے باب الداخلہ کے قریب چاقو گھونپ دیا تھا جس کے بعد مغربی کنارہ میں رونما ہوئے تازہ تشدد میں اس فلسطینی شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جس گارڈ کو چاقو گھونپا گیا تھا، وہ معمولی طور پر زخمی ہوا ہے، لیکن ایک دیگر سکیورٹی گارڈ کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں حملہ آور فلسطینی ہلاک ہوگیا۔ فی الحال مہلوک فلسطینی شہری کی شناخت سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT