Wednesday , December 12 2018

اسرائیلی شہریوں کو بنا ویزا امریکہ آمد کی اجازت

واشنگٹن، 4 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) امریکی کانگریس نے اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اورتعاون کو مضبوط کرنے کیلئے بل کی منظوری دے دی ہے۔ اس بل کے ذریعے اسرائیلیوں کو ویزے کے بغیر آزادانہ امریکہ آنے کی اجازت ہو گی۔ اسرائیل کیلئے یہ سہولت اس کے باوجود ہو گی کہ وہ اپنے آپ کو ایک یہودی ملک قرار دینے کے باعث عرب اور امریکی مسلمانوں کو اپن

واشنگٹن، 4 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) امریکی کانگریس نے اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اورتعاون کو مضبوط کرنے کیلئے بل کی منظوری دے دی ہے۔ اس بل کے ذریعے اسرائیلیوں کو ویزے کے بغیر آزادانہ امریکہ آنے کی اجازت ہو گی۔ اسرائیل کیلئے یہ سہولت اس کے باوجود ہو گی کہ وہ اپنے آپ کو ایک یہودی ملک قرار دینے کے باعث عرب اور امریکی مسلمانوں کو اپنی سرزمین پر آنے سے روک دے گا۔ کانگریس سے اس بل کی منظوری مل جانے کے بعد اب صدر اوباما کے دستخطوں سے یہ بل ایک قانون بن جائے گا، جبکہ امریکی سینیٹ اس بل کو متفقہ طور پر ماہ ستمبر میں پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔ اس کی منظوری کیلئے کوششوں کو آگے بڑھانے والی شان باربرا نے کانگریس کی تعریف کی۔

TOPPOPULARRECENT