Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید

غزہ۔13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان کوجنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ موقع ہی پر شہید ہوگیا جب کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلوس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کوگولیاں مارکر شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔واضح رہے کہ بیت المقدس سے متعلق صدر امریکہ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں21 فلسطینی شہید اور 3ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین سے جھڑپ کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے آنسو گیاس کی شیلنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT