Wednesday , December 19 2018

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی پر فرد جرم عائد

غزہ پٹی ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو صہیونی فوجیوں کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ 20 سالہ نور تمیمی اور ان کی 16 سالہ کزن عہد تمیمی کی 15 ڈسمبر کو مغربی کنارے میں واقع ایک گاؤں نبی صالح میں دو اسرائیلی فوجیوں سے مڈ بھیڑ ہوئی تھی۔ ان کے مکان کے احاطے میں دو اسرائیلی فوجی آ گھسے تھے اور ان دونوں نے انھیں مکان سے نکالنے کی کوشش کی تھی۔ ان پر عائد کردہ الزامات کے مطابق فوجی فلسطینیوں کو گاڑیوں پر سنگباری سے روکنے ایک مکان کے صحن میں گئے تھے۔ عہد تمیمی کے خاندان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کے گھر کے صحن میں پیش آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT