Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فوجی کو خنجر زنی، حملہ آور ہلاک

اسرائیلی فوجی کو خنجر زنی، حملہ آور ہلاک

یروشلم۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوجی چاقوزنی کے ایک واقعہ میں جو مغربی کنارہ کی نوآبادی میں پیش آیا، زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ گذشتہ 3 ہفتہ کے تشدد اور بے چینی کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہے۔ پولیس کے بموجب ایک اور دہشت گرد کو جو معاون دہشت گرد تھا، گرفتار کرلیا گیا ہے۔ شدید زخمی فوجی خاتون کو دواخانہ منتقل کردیا گیا۔ بعدازاں چاقوزنی کے کئی واقعات پیش آئے جن میں اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعات فلسطینی علاقوں میں پیش آئے جہاں شورش عروج پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT