Wednesday , June 20 2018
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی لڑکوں کو شہید کردیا

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی لڑکوں کو شہید کردیا

یروشلم ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے دو نو عمر فلسطینیوں کو آج شہید کر دیا ہے۔ ان دونوں پر اسرائیلی فوج کو شک تھا کہ یہ ماہ جون کے دوران تین اسرائیلی نوجوانوں کی ہلاکت میں ملوث تھے۔ اسرائیل پچھلے کئی ماہ سے حبرون کے علاقے میں مروان قواسمہ اور عامر ابوعیشہ کی تلاش میں تھا۔ ان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے تین اسرائیلو

یروشلم ، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے دو نو عمر فلسطینیوں کو آج شہید کر دیا ہے۔ ان دونوں پر اسرائیلی فوج کو شک تھا کہ یہ ماہ جون کے دوران تین اسرائیلی نوجوانوں کی ہلاکت میں ملوث تھے۔ اسرائیل پچھلے کئی ماہ سے حبرون کے علاقے میں مروان قواسمہ اور عامر ابوعیشہ کی تلاش میں تھا۔ ان کے بارے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے تین اسرائیلوں کو ماہ جون میں پکڑ کر مار دیا تھا۔ انہیں مبینہ طور پر ایک یہودی بستی کے قریب مارا گیا تھا۔ الخلیل کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے صبح ہونے سے پہلے ہی ایک گھر کا محاصرہ کر لیا اور وہاں سے گولی چلنے کی آوازیں آئیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل پیٹر لرنر کا کہنا ہے، ’’فوج اور پولیس دونوں ان فلسطینی لڑکوں کی تلاش میں تھیں کہ گولی چل گئی، ہم نے گولی چلائی جواباً انہوں نے فائر کیا اور اسی دوران وہ ہلاک ہو گئے‘‘۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق ’’ایک کی ہلاکت کی تصویروں سے تصدیق ہو گئی ہے جبکہ دوسرے کی ہلاکت کی ابھی تصدیق ہونا باقی ہے‘‘۔ الخلیل کے فلسطینی گورنر کامل حمید نے دونوں فلسطینی نوعمروں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ گورنر کے مطابق ’’ہم اس جرم کی مذمت کرتے ہیں، دونوں بچوں کو جان بوجھ کر شہید کیا گیا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT