Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیا

اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیا

یروشلم ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی نوجوان نے ایک اسرائیلی فوجی کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی۔ تاہم مغربی کنارہ میں پیش آئے اس واقعہ میں فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ یاد رہیکہ اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا یہ تازہ ترین واقعہ تھا۔ سیکوریٹی فورسیس نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے فلسطینی نوجوان کی کوشش کو ناکام کردیا۔ یہ واقعہ بیت عینون جنکشن پر پیش آیا جو شمال مشرقی ہبرون میں واقع ہے۔ سیکوریٹی فورسیس نے نوجوان پر فوری فائرنگ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔ منگل کے روزبھی ایسے ہی ایک واقعہ میں دو فلسطینی نوجوانوں کو بھی اس وقت گولی مار دی گئی تھی جب انہوں نے اسرائیلی فوج پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT