Sunday , January 21 2018
Home / Top Stories / اسرائیلی فوج کا ٹوئیٹر ہیک کرلیا گیا

اسرائیلی فوج کا ٹوئیٹر ہیک کرلیا گیا

ایک نیوکلئیر تنصیب پر دو راکٹس داغے جانے کا گمراہ کن بیان

ایک نیوکلئیر تنصیب پر دو راکٹس داغے جانے کا گمراہ کن بیان
یروشلم 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوج کے ایک ٹوئیٹر ہینڈل کا آج انٹرنیٹ ہیکرس نے سرقہ کرلیا تھا اور انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک پیام بھی پیش کردیا جس میں خبردار کیا گیا کہ اسرائیل میں ایک نیوکلئیر ٹھکانہ پر دو راکٹس داغے گئے ہیں۔ اس پیام کے ذریعہ کچھ دیر کیلئے خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی تھی ۔ اسرائیل کے سب سے مقبول پورٹل وائی نیٹ نے ایک خبردار کرنے والے ٹوئیٹ کو پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک نیوکلئیر ٹھکانہ پر دو راکٹ داغے گئے ہیں ۔ یہ نیوکلئیر ٹھکانہ ڈیمونا کے قریب واقع ہے جو ملک کے جنوب میں ہے ۔ اسرائیل کی دفاعی افواج کے ترجمان کے دفتر سے بعد ازاں یہ گمراہ کن ٹوئیٹ حذف کردیا گیا ہے ۔ اس اکاؤنٹ پر ایک معذرت نامہ بھی پیش کیا گیا ہے ۔ اسرائیلی دفاعی فورس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر پیش کردہ غیر درست تبصرہ کیلئے ہم معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرلیا گیا تھا ۔ تاہم ہم ہر محاذ پر دہشت گردی کا مقابلہ کرینگے ۔ یہ مقابلہ سائبر محاذ پر بھی کیا جائیگا ۔ شامی الیکٹرانک آرمی نے اس ہیکنگ کیلئے ادعا کیا تھا اور اپنے ٹوئیٹر پیج پر اسکا ایک اسکرین شاٹ پیش کیا تھا تاکہ اپنے ادعا کی توثیق کی جاسکے ۔ یہ گروپ ماضی میں بھی ٹوئیٹر اکاؤنٹس کو ہیک کرنے میں شہرت رکھتا ہے گذشتہ سال اس نے کئی میڈیا تنظیمو کے اکاؤنٹس کو ہیک کرلیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT