Wednesday , September 26 2018
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، فلسطینی ہلاک

بیت اللحم۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی عہدیداروں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارہ میں رات دیر گئے شروع کردہ اپنی فوجی کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ بیت لحم کے گورنر جبرین البکری نے کہا کہ 19 سالہ جہاد الجعفری کو اسرائیلی سپاہیوں نے منگل کی صبح اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ دیہیشا کے فلسطی

بیت اللحم۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی عہدیداروں نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارہ میں رات دیر گئے شروع کردہ اپنی فوجی کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ بیت لحم کے گورنر جبرین البکری نے کہا کہ 19 سالہ جہاد الجعفری کو اسرائیلی سپاہیوں نے منگل کی صبح اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا جب وہ دیہیشا کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں واقع اپنے گھر کی چھت پر کھڑا اطراف کے علاقہ میں جاری گڑبڑ کے مناظر دیکھ رہا تھا۔ فلسطینی ٹیلی ویژن فٹیج میں جعفری کی نعش کو منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ بعدازاں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے سپاہی معمول کی گشت میں مصروف تھے کہ پناہ گزین کیمپ میں انہیں آتشیں بم حملوں اور سنگباری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ فوج نے اس گڑبڑ کو خ،م کرنے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور اپنی جان کو خطرہ محسوس کرتے ہوئے ایک شخص پر فائرنگ کی۔ اس جھڑپ میں ایک اسرائیلی سپاہی معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT