Monday , November 19 2018
Home / Top Stories / اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں زخمی فلسطینی شہری دوران علاج فوت

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں زخمی فلسطینی شہری دوران علاج فوت

غزہ سٹی ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی شہری جو گذشتہ ماہ اسرائیلی فورسیز کی فائرنگ میں شدید زخمی ہوگیا تھا، وہ آج دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ حماس کی حکومت والی سرحد کی وزارت صحت نے بتایا کہ محمد غاسن ابوداغا چہارشنبہ کی شام زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ 14 مئی کو خان یونس میں محمد غاسن اسرائیلی فورسیس کی فائرنگ میں زخمی ہوگیا تھا۔ انہوں نے شہید محمد غاسن کو ایک نوجوان شخص بتایا تاہم اس کی حقیقی عمر ظاہر نہیں کی۔ 30 مارچ سے غزہ کی سرحد پر کئے جانے والے طویل احتجاج میں اب تک 133 فلسطینی شہری جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کسی بھی اسرائیلی شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT