Sunday , September 23 2018
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارہ کا فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارہ کا فلسطینی ہلاک

رملہ ۔14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوجیوں نے آج ایک فلسطینی شخص کو حملہ کر کے ہلاک کردیا ۔ جب کہ جھڑپوں کے دوران ان کی جیپ مقبوضہ مغربی کنارہ میں رملہ کے قریب تھی۔ فلسطینی فوج کے بموجب عبداللہ غنائم عمر 21سال گاڑی کی ٹکر سے جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگیا جو دیہات کفرملک میں اسرائیلی فوج کے دھاوے کے بعد سحر کے وقت شروع ہوئی تھی ۔ ذرائع کے

رملہ ۔14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوجیوں نے آج ایک فلسطینی شخص کو حملہ کر کے ہلاک کردیا ۔ جب کہ جھڑپوں کے دوران ان کی جیپ مقبوضہ مغربی کنارہ میں رملہ کے قریب تھی۔ فلسطینی فوج کے بموجب عبداللہ غنائم عمر 21سال گاڑی کی ٹکر سے جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگیا جو دیہات کفرملک میں اسرائیلی فوج کے دھاوے کے بعد سحر کے وقت شروع ہوئی تھی ۔ ذرائع کے بموجب فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ فلسطینی ہلاک ہوگیا جب کہ ایک دھماکو آلہ جیپ پر پھینکا گیا اور گاڑی اُلٹ کر اس پر گرپڑی ۔ جھڑپوں کے دوران جو فلسطینیوں کی اسرائیلی فوج کے ساتھ ہوئی تھی اندرون ایک ہفتہ یہ فلسطینی شخص کی دوسری موت ہے ۔ قبل ازیں فوج کے خلاف صف آرائی کے دوران چہارشنبہ کے دن شمالی مغربی کنارہ کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔ اقوام متحدہ کے بموجب اسرائیلی فوجی مغربی کنارہ میں جاریہ سال کے آغاز سے اب تک 11فلسطینیوں کو ہلاک کرچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT