Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / اسرائیلی فورسز نے فلسطینی کا مکان مسمار کردیا

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی کا مکان مسمار کردیا

نبلس ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے غربِ اردن میں ایک فلسطینی کا مکان مسمار کردیا ہے۔اس پر ایک اسرائیلی جوڑے پر فائرنگ اور اس کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ اسرائیلی فوج نے اس فلسطینی کی شناخت راعب احمد محمد علوی کے نام سے کی ہے۔اس کی عمر تقریباً 40 سال ہے اور اس کو اسرائیلی جوڑے پر حملے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ علوی حماس کے پانچ ارکان پر مشتمل ایک سیل کا سربراہ تھا۔انھوں نے غربِ اردن کے شمالی علاقے میں امریکی شہری اعطام ہینکن اور اس کی اہلیہ نعما کو یکم اکتوبر کو ان کی کار پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔اس واقعہ میں مقتول جوڑے کے چاروں بچے محفوظ رہے تھے۔وہ کار کی پچھلی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ان میں نصف کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر حملہ آور تھے اور ان کے چاقو حملوں اور فائرنگ سے 17اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ اریٹریا کا ایک شہری اور ایک امریکی بھی اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT