Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی ہلاک

یروشلم ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فورسز نے، مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں “ایک فوجی کو چاقو سے معمولی زخمی کرنے “کے دعوے کے ساتھ، ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ فلسطینی نے پہلے اپنی گاڑی کو، الخلیل کے جنوب میں واقع غیر قانونی یہودی رہائشی اپارٹمنٹ تیکووا کے سامنے منتظر اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دیا اور بعد میں گاڑی سے اتر کر ایک اسرائیلی کو چاقو سے معمولی زخمی کر دیا۔بیان کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود اسرائیلی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے اور چاقو سے معمولی زخمی ہونے والے اسرائیلی کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دریائے اردن کا مغربی کنارہ اور مشرقی القدس 1967 سے اسرائیل کے زیر قبضہ ہیں۔ ان مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فورسز وقتاً فوقتاً ’’چاقو سے حملے‘‘ کے دعوے سے فلسطینیوں کو ہلاک کرتی رہتی ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیمیں ان اقدامات کی وجہ سے اسرائیلی فورسز کو’’گلیوں چوراہوں میں بغیر کسی قانونی کاروائی کے قتل‘‘ کا قصوروار ٹھہرا رہی ہے۔اسرائیل کے زیر قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 4 لاکھ اور مشرقی القدس میں 2 لاکھ کے قریب یہودی رہائشی بستیاں موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT