Wednesday , February 20 2019

اسرائیلی فورسیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی ہلاک

رملہ ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مقبوضہ مغربی کنارہ کے شمال میں اسرائیلی فورسیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی شہری ہلاک ہوگیا۔ فلسطین کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی جس کے مطابق اسرائیلی فورسیس کے فلسطینی شہر جینن میں داخلہ کے فوری بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے بارے میں اسرائیلی فورسیس کے مطابق کئی فوجی زخمی ہوئے جبکہ مہلوک فلسطینی کی شناخت احمد جرار کی حیثیت سے ہوئی جس کی عمر 22 سال بتائی گئی ہے۔ دوسری طرف دو فلسطینی شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT