Thursday , December 13 2018

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماس کا ڈرون طیارہ مارگرایا

یروشلم ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے آج بحر روم پر حماس کے ایک ڈرون طیارہ کو مار گرایا جسے غزہ پٹی کے اسلام پسند حکمران کنٹرول کررہے تھے ۔ حماس نے غزہ پٹی سے بغیر پائیلٹ کا یہ جاسوس طیارہ بحر روم کی طرف روانہ کیا تھا لیکن اسرائیلی سرزمین میں داخل ہونے سے پہلے اس طیارہ کو مارگرایا گیا جو سمندر میں گرکر غرق ہوگیا ۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ فضائی حدود کی کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گی اور سخت کارروائی کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT