Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مشورہ

اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مشورہ

کریم نگر ۔ 6اگست ( فیکس ) جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر کی جانب سے یکم اگست بروز جمعہ بمقام کانفرنس ہال مکرم پورہ میں فلسطینی عوام پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف ایک جلسہ منعقد ہوا جس کو جناب محمد خیرالدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے مخاطب کیا اور کہا کہ اسرائیل نے مہذب دنیا میں بربریت اور ظلم کی انتہا کردی ۔ غزہ کیرہائشی آب

کریم نگر ۔ 6اگست ( فیکس ) جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر کی جانب سے یکم اگست بروز جمعہ بمقام کانفرنس ہال مکرم پورہ میں فلسطینی عوام پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف ایک جلسہ منعقد ہوا جس کو جناب محمد خیرالدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے مخاطب کیا اور کہا کہ اسرائیل نے مہذب دنیا میں بربریت اور ظلم کی انتہا کردی ۔ غزہ کیرہائشی آبادیوں پر مسلسل بمباری جاری ہے ‘ نہتے مسلمانوں کا قتل ہورہا ہے ۔ بزرگ عورتیں اور بچے بھی اس بربریت سے محفوظ نہیں ۔ مسئلہ فلسطین سارے عالم کے مسلمانوں کے عقیدے کا مسئلہ ہے کیونکہ اس ارض مقدس سے کئی انبیائؑ وابستہ رہے ہیں اور بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول رہا ہے ۔یہودی مسلم ممالک میں تباہی مچارہے ہیں ۔ افسوس اس بات کا ہیکہ عالم اسلام کے 58 ممالک نے جس بے حسی اور سردمہری کا مظاہرہ کیا ہو ان کی غیریت حمیت اسلامی مرچکی ہے ۔ ان سربراہان مملکت کو علامتی احتجاج کرنے کی توفیق بھی نصیب نہیں ہوئی ۔ صرف ترکی کے طیب اردگان نے حمیت ملی کا مظاہرہ کیا ۔ مسلمانوں کو چاہیئے کہ اپنے اندر اتحاد پیدا کریں اور تقوی اور استقامت پر کاربند رہیں ۔ یہود و نصاری شروع سے ہی اسلام دشمن ہیں ۔ اسرائیل کی حکمت عملی غزہ کی سرزمین پر آہستہ آہستہ قبضہ کرنے کی ہے۔ یو این او امریکہ کے اشاروں پر کام کرتا ہے ‘ سب پر واضح ہیکہ امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے ۔ اہل فلسطین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور انہیں بہترین صلہ عطا فرمائے ۔ پوری دنیا میں گذشتہ تین ہفتوں سے اسرائیل کے خلاف مسلسل مظاہروں اور احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے ‘ اس کے باوجود مظلوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل جارحانہ بمباریا میںکوئی کمی نہیں ہوئی بلکہ اسرائیلی مظالم کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے ۔ اقوام متحدہ اس معاملے میں اسرائیل کو پوری طرح قصوروار قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت اقدام اٹھائے ‘ ٹھوس اور مؤثر کارروائی کرے ۔ جناب محمد خیر الدین امیر مقامی نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اسرائیل کے تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT