Thursday , July 19 2018
Home / Top Stories / اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کا دورہ روس

اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کا دورہ روس

ماسکو ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کرنے ماسکو پہنچ گئے۔ نتن یاہو نے کہا کہ وہ پوٹن کے ساتھ شامی تنازعہ اور مشرق وسطیٰ امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ موضوعات اسرائیل کی قومی سلامتی کیلئے بہت اہم ہیں۔ واضح رہیکہ جنوبی شام میں صورتحال انتہائی خراب ہونے کے تناظر میں اسرائیلی وزیراعظم کے اس دورہ کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔ واضح رہیکہ شام میں روس کی کارروائیوں کے خلاف عالمی سطح پر شدید ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔ امریکہ نے شام میں روس کی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔ کریملن میں صدر روس سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے ایران اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مشرق وسطیٰ میں دن بدن بگڑتی صورتحال پر عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایسے میں وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے شام اور فلسطین کے مسئلہ کے علاوہ اقوام متحدہ قومی سلامتی میں زیربحث آنے والے موضوعات پر بھی غور وخوض کیاگیا ۔ جنوبی شام میں اس وقت روس کی مداخلت سے کئی اعتراضات کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT