Wednesday , December 12 2018

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا اظہارافسوس

یروشلم ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے برطانوی شہری مانچسٹر میں امریکی پاپ اسٹار ایرینا گرینڈے موسیقی پروگرام میں دہشت گرد حملے اور 22 افراد کی ہلاکتوں پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ نتن یاہو نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’اسرائیلی حکومت اس تباہ کن دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ مقتول افراد کے خاندانوں سے میں تعزیت اور زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور حامل بصیرت ممالک کو چاہئے کہ اس لعنت کو ہر مقام پر شکست دینے کیلئے مشترکہ طور پر کام کریں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT