Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / اسرائیلی پارلیمنٹ میں رکن پارلیمان کے اخراج کا متنازعہ بل منظور

اسرائیلی پارلیمنٹ میں رکن پارلیمان کے اخراج کا متنازعہ بل منظور

یروشلم۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی پارلیمنٹ نے آج ایک متنازعہ قانون منظور کیا جس کے تحت اسے ارکان جو نسلی منافرت کیلئے اکسانے جیسے عمل میں ملوث پائے جائیں ، انہیں پارلیمنٹ کی رکنیت سے خارج کردیا جائے۔ نقادوں کا کہنا ہے کہ یہ متنازعہ قانون دراصل اپوزیشن عرب لیجسلیٹرس کو نشانہ بنانے کی غرض سے منظور کیا گیا ہے۔ قبل ازیں پیش کئے گئے بل کو وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی تائید بھی حاصل رہی جس کے تحت کسی بھی ایسے رکن پارلیمان کو اپنی رکنیت سے محروم ہونا پڑے گا جو نسلی منافرت یا ملک اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد کا حامی ہے۔ اس قانون کو گرماگرم بحث کے بعد منظور کیا گیا جہاں 62 ووٹس تائید میں ڈالے گئے اور 47 ووٹس اس کی مخالفت میں جبکہ ووٹنگ کے دوران بیشتر ارکان پارلیمان غیرحاضر بھی رہے۔ اگر کسی مخصوص رکن پارلیمان کو خارج کرنا ہے تو 120 رکنی پارلیمنٹ کے 90 ارکان پارلیمنٹ کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔

 

لندن میں شوٹنگ ، 3 ہلاک
لندن ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)مشرقی لندن میں پیش آئے شوٹنگ کے ایک واقعہ میں بشمول حملہ آور تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعہ کا دہشت گردی سے کسی رابطے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔ لنکن شائر پولیس نے کہا ہے کہ بشمول مشتبہ حملہ آور تین افراد ہلاک ہوگئے۔ سوئمنگ پول کے قریب یہ واقعہ پیش آیا جو ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔

TOPPOPULARRECENT