Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / اسرائیلی پولیس کو یروشلم کے مختلف حصے بند کرنے کی اجازت

اسرائیلی پولیس کو یروشلم کے مختلف حصے بند کرنے کی اجازت

یروشلم 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی کابینہ نے پولیس کو یہ اختیار تفویض کر دیا ہے کہ وہ یروشلم میں “کشیدگی والے مراکز” کو بند کر دے۔ حالیہ دنوں ہونے والے اکثر حملے یروشلم کے عرب علاقوں سے ہوئے ہیں۔وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے چہارشنبہ کو علی الصبح جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق “دہشت گردوں کے رہائشی حقوق ختم کر دیے جائیں گے حملوں میں ملوث افراد کی جائیداد بھی قبضے میں لے لی جائے گی۔”اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت فلسطینی تشدد ختم کرنے کے لیے تمام دستیاب اقدام کرے گی اور نئے سکیورٹی اقدام نافذ کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔انھوں نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زور دیا کہ وہ تشدد کو ہوا نہ دیں۔فلسطینی صدر تشدد کی حالیہ لہر کا ذمہ دار اسرائیلی آبادکاروں کی طرف سے “جارحانہ کارروائیوں” کو قرار دیتے ہیں۔یروشلم میں تشدد کی لہر جاری ہے اور منگل کو بھی مختلف حملوں میں تین اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT